منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

ڈالر پر کیپ سے بلیک مارکیٹ پیدا ہوگئی تھی، ملک بوستان

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر پر کیپ لگانے کے باعث بلیک مارکیٹ پیدا ہوگئی تھی۔

ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز نے اوپن مارکیٹ کا ڈالر کیپ ختم کر دیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرکے اوپن مارکیٹ سے خریداری کےلیے ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹ ڈالر کا اچھا ریٹرن دے رہی تھیں، ڈالر کی شرح تبادلہ 2 روز میں 5 روپے بڑھی ہے۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ ورکرز ترسیلات 1 ارب ڈالر کمی سے 2 ارب ڈالر ماہانہ ہیں، دیگر ذرائع سے ڈالر درآمد کی اجازت کے باعث ہنڈی حوالے کی شرح بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ آئندہ روز اجلاس میں طریقہ کار طے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.