منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

پی ٹی آئی وفد کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کےلیے سپریم کورٹ پہنچا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

چیف جسٹس سے ملاقات کےلیے آنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 8 تھی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سے بھی پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر ملنا چاہتے تھے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے چوہدری پرویز الہٰی کو حاصل سیکیورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی واپس جانے کا کہا تھا لیکن اب تو حکومت نے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

سپریم کورٹ جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں غلام لالی، عامرسلطان، عامر ڈوگر، خواجہ شیراز، ذوالفقارعلی خان، لال چند، راشد محمود اور صاحب حسن شامل تھے۔

اس سے قبل لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا ، جس میں آج مزید استعفے منظور ہونے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ لینے کے معاملے پر عدالت جانے پر مشاورت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.