منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر تشویش ہے، چوہدری پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر تشویش ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے متنازع اقدامات پر احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں الیکشن کمیشن کےاقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پر بات ہوئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اس دوران اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور دیگر سیاسی آپشنز پر بھی گفتگو کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر تشویش ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ پر بھی بات ہوئی، عمران خان آئندہ سیاسی معاملات سے متعلق اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.