منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

نجی ٹی وی نے ناصر بٹ کو ہرجانہ دے کر معافی مانگ لی

ناصر بٹ کو سسیلین مافیا کا رکن قرار دینے والے نجی ٹی وی چینل نے ن لیگی رہنما کو 90 ہزار پاؤنڈز ہرجانہ دے کر معافی بھی مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل نے 80 ہزار پاؤنڈز قانونی اخراجات کی مد میں ادا کیے۔

نجی چینل نے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرکے معافی نامہ اپنے ٹی وی پر نشر بھی کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق بڑا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

نجی چینل کے تجزیہ کار ایاز امیر نے ناصر بٹ پر الزامات لگائے تھے۔

2019 میں چینل کے مختلف پروگراموں میں فردوس عاشق اعوان، شہباز گِل اور ایاز امیر نے الزامات لگائے اور ناصر بٹ کو قاتل، منشیات فروش اور مفرور ٹھہرایا۔

نجی چینل نے معافی نامے میں تسلیم کیا کہ ناصر بٹ، جج ارشد ملک کو رشوت دینے میں ملوث نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.