اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو 1 منٹ کی دیر نہیں لگائیں گے، پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی، ہم نے استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلو میٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

اپنے بیان میں  پرویز الہٰی نے کہا کہ راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگئی، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے، آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا جو آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہوگی اور  ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہو، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے،  کینسر کا علاج بھی انشااللّٰہ مفت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ غریب آدمی کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.