اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

بھارت: پیراملٹری فورس کے اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، دو ہلاک، دو زخمی

بھارتی ریاست گجرات میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ سے فورس کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پیرا ملٹری فورس کے اہلکار پور بندر شہر کے نزدیکی علاقے میں ڈیوٹی پر تھے۔ 

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کی فائرنگ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.