منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

فیفا ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، بلیجیئم کو شکست، مراکش فاتح

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، اس مرتبہ افریقی ٹیم مراکش نے عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دے دی۔ 

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے لیے بیلجیئم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

میچ میں بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مراکش کے کھلاڑی بھی حریف کے گول پر حملے کرتے رہے۔ 

پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل مراکش نے گول تو بنایا تاہم آف سائیڈ کے وجہ سے یہ اسکور قرار نہیں دیا گیا جس کے ساتھ ہی پہلے ہاف کا اختتام 0-0 پر ہوا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے روایتی انداز میں کھیل جاری رکھا، لیکن مراکش کو عبد الحميد صابيری نے 73ویں منٹ میں 0-1 کی برتری دلوادی۔ 

اس کے بعد یورپی ٹیم نے اسکور کو برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم یہ کوششیں اس وقت دم توڑ گئیں جب زكريا ابوخلال نے 90 منٹ کے بعد اضافی وقت میں دوسرا گول بھی بنادیا اور اسی 0-2 کے اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.