اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

لندن میں دو نوجوانوں کا چاقو مار کر قتل، پولیس تحقیقات شروع

جنوب مشرقی لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ہفتہ کی شام تقریباً سوا پانچ بجے ایبے ووڈ اور ٹیمز میڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردیں اور معلومات رکھنے والوں سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قتل کی وارداتیں صرف ایک میل کے فاصلے پر ایک ساتھ پیش آئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس دونوں واقعات کا باہمی تعلق بھی تلاش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.