اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

محکمہ تعلیم سندھ کی پوسٹنگ اور بھرتیوں میں مبینہ بےقاعدگیاں

محکمہ تعلیم سندھ کی پوسٹنگ اور بھرتیوں میں مبینہ بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی نے تقریباً 11 سو اساتذہ کے پرپوزل تبدیل کیے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکولز کراچی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکڑ اسکولز نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض من پسند امیدواروں پوسٹنگ لیٹر جاری کیے۔

ڈائریکٹر اسکولز نے ڈسٹرکٹ آفیسز کے پرپوزل کے برعکس من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ دی۔

ذرائع کے مطابق میرٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر وزیر تعلیم سندھ نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر اسکولز کو اپنے دفتر طلب کیا۔

ذرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکولز اور ملوث افراد کے خلاف مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران ڈائریکٹر اسکولز اور ملوث افراد نے بے قاعدگیوں کو تسلیم کرلیا۔

اس سے قبل بھی ڈائریکٹر اسکولز کرپشن کے کیسز میں ملوث رہی ہیں، اُن کے خلاف پہلے بھی تحقیقات ہوچکی ہے۔

ڈائریکٹر اسکولز کے خلاف پہلے ہونے والی تحقیقات کے بعد سفارش کے خط میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر اسکولز کو کوئی انتظامی پوسٹ نہ دی جائے۔

دوسری جانب میرٹ کے خلاف پوسٹنگ سے کراچی بھر کا تدریسی عمل متاثر ہوگیا ہے۔ سائنس اسکولوں میں آرٹس ٹیچر اور آرٹس اسکولوں میں سائنس ٹیچرز بھیجے ہیں۔

کراچی بھر کے ڈی اوز نے تقریباً 1100 اساتذہ کی پوسٹنگ کا پرپوزل بھیجا تھا، ڈائریکٹر اسکولز نے ان اساتذہ کے پرپوزل تبدیل کردیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.