بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمدہ بیٹنگ پر کپتان بابراعظم پلیئر آف دی میچ قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ پر پلیئرآف دی میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کپتان بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران انہوں نے آج کے میچ سے متعلق کی گئی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شاداب کو اوپر کھلانے کا منصوبہ بنایا تھا، ہم بولرز کو بھی مواقع دے رہے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ بولرز نے پاور پلے میں اچھی کارکردگی دکھائی، بولرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے…

واضح رہے کہ آج کے میچ میں جیت کے بعد سہ ملکی سیریز میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے، 148 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 10 گیند قبل ہی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.