بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی گیلانی کے انتقال پر شاہد آفریدی کا اظہارِ افسوس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی میراث کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علی گیلانی کے انتقال کی خبر پر اپنا ردعمل دیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ نے ہمارے بزرگ ہم سے چھین لیے ہیں۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ’کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہائیوں تک چلانے والے علی گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔‘

سابق کپتان نے علی گیلانی کے بلند درجات کی دعا بھی کی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا کے دور میں کرکٹ میشوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض اٹھا دیا۔

یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی  92سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،  12برس سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.