بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سید علی گیلانی کا انتقال، پاکستان میں پرچم سرنگوں

کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کی نشانی، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر کی اہم عمارتوں پر نصب قومی پرچم سرنگوں ہے۔

سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے یہ الفاظ ہمیں یاد رہیں گے کہ ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں انتقال کر گئے۔

انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندۂ خصوصی عبداللّٰہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حریت رہنماؤں اور پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.