zarina photo im bold militarycupid con single woman dating jessica27

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سید علی گیلانی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔

یہ بات پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی وفات پرجاری کیئے گئے ایک تعزیتی بیان میں کہی ہے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں انتقال کر گئے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندۂ خصوصی عبداللّٰہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔

کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کی نشانی، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سید علی گیلانی کی وفات پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور ان کی یاد میں آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حریت رہنماؤں اور پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.