بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سید علی گیلانی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے روح رواں تھے: آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے روح رواں تھے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر جاری کیئے گئے ایک تعزیتی بیان میں کہی ہے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں انتقال کر گئے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندۂ خصوصی عبداللّٰہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔

کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کی نشانی، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سید علی گیلانی کی وفات پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور ان کی یاد میں آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حریت رہنماؤں اور پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.