ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

علی رضا اکبری کی پھانسی گھناؤنا عمل ہے، فرانسیسی صدر

فرانس نے ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کو گھناؤنا عمل قرار دے دیا۔

فرانسیسی صدر میکروں کا کہنا ہے کہ ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی گھناؤنا اور وحشیانہ اقدام ہے۔

ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام پر پھانسی دے دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں برطانوی شہری کی پھانسی کے خلاف مذمت میں برطانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایران میں علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی اور ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کے الزام میں آج سزائے موت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.