وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی 3 سالہ کارکردگی پیش کردی۔
علی حیدر زیدی نے 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ پی این ایس سی نے مجموعی منافع کے بعد 6 اعشاریہ 9 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارے نے شیئر ہولڈرز کو 664 ملین روپے بطور منافع دیا جبکہ 930 ملین ٹیکس جمع کیا۔
وفاقی وزیر بحری امور نے یہ بھی کہا کہ پی این ایس سی نے 2020-21 کے دوران وزن کےحساب سے31 فیصد زیادہ سامان پہنچایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویزا پراسسنگ تیز کرنے کے لئے پاکستانی سی فیئررز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کیا ہے۔
علی حیدر زیدی نے کہا کہ وزارت بحری امور کی جانب سے پی این ایس سی کو 6 اہداف دیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی فیری بوٹ سروس شروع کرے گا، قومی پرچم بردار جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
Comments are closed.