وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا افراتفری پھیلانے کے لیے وہاں گئے تھے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی، عابد رضا کے ساتھ مسلح افراد ہیں اور ان کی گاڑی میں اسلحہ ہے، پولیس نےجلسے کے بعد عابد رضاکی گاڑی کو روکا، جس کے بعد عطا تارڑ خود پولیس گاڑی میں بیٹھ گئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عطا تارڑ نے کہا جو تفصیلات لینا چاہتے ہیں تھانےجا کر لے لیں، عطا تارڑ اور عابد رضا افراتفری پھیلانے کے لیے وہاں گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رنگ بازی اور شو بازی ن لیگ کا وطیرا ہے، ن لیگ نے سیاسی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہر وہ کام کیا جس کے بعد انہیں بعد میں شرمندگی ہوئی۔
فردوس عاشق نے کہا کہ کسی شخص کو رہا کرنے کیلئے پہلے گرفتار کرنا ضروری ہوتا ہے، یہ ایک پلان ڈراما تھا، کنیز اول اور دوئم اور شریف خاندان کے ملازم آج ڈراما کر کے آئے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عطا تارڑ سینیٹ میں کامیابی کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، عطا تارڑ ایسا کر کے اپنی جماعت کو تو متاثر کر سکتے ہیں لیکن حقائق مسخ نہیں کرسکتے۔
Comments are closed.