جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

عدالت عظمیٰ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا پی بی سی ممبران سے ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید خرم رضا کاظمی

پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے چیف آرگنائزر سید خرم رضا کاظمی نے پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے ممبران کے ساتھ سپریم کورٹ آف پاکستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے  ہتک آمیز رویہ پر  اظہار افسوس کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے صدر و جنرل سیکرٹری کیسے پاکستان بار کونسل جیسی بڑی کونسل کے فیصلے کو معطل کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان اقدامات کی پشت پناہی کرنے والے ڈو اینڈ ڈوائڈ فارمولے کو اپنا کر وکلا کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

سید خرم رضا کاظمی کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں تو اس بات پر سخت تشویش ہے کیونکہ ہماری سوچ جمہوری اور قانون کے مطابق ہے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو مقدم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بار کونسل کے تمام ممبران کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.