جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عثمان خواجہ نے غزہ میں انسانی بحران پر توجہ دلائی: پیٹ کمنز

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کرکٹر عثمان خواجہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ نے غزہ میں انسانی بحران پر توجہ دلائی ہے۔

ایک بیان میں پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ عثمان خواجہ کی غزہ میں انسانی بحران پر توجہ دلانے کی کوشش ’جارحانہ نہیں‘ تھی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو میلبرن ٹیسٹ میں بلے اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے روکا ہے۔

آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے بازوں پر سیاہ پٹی باندھی تھی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔

عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے تھے۔

عثمان خواجہ اپنے بلے پر ’سب کی زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی، انسانی حق ہے‘ کا نعرہ لکھنا چاہتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.