وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی، ملاقات میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے، ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
لاہور:ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورویکسی نیشن کے بارے میں بھی بریف کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں، کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
Comments are closed.