
انسانیت کے عظیم خدمت گار عبدالستار ایدھی کی آج 95 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر صارفین انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
عبدالستار ایدھی اپنی ساری زندگی ضرورت مندوں کے لیے وقف کر کے رہتی دنیا تک انسانوں کے لیے مشعل راہ بن گئے۔
انہوں نے خدمتِ خلق کا سفر 1954ء میں 2 ہزار روپے میں خریدی گئی پہلی ایمبولینس سے شروع کیا۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے، انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کی جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں۔
ایدھی کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا۔
عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
عبدالستار ایدھی کو ناصرف سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا بلکہ ان کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
Comments are closed.