عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کردیا ہے۔
وفاقی وزیر عمر ایوب نے عالمی بینک کی طرف سے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے قرض کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کی 6 شرائط پر عمل کر لیا اور بجلی سبسڈی پر نظرثانی کی ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان نے توانائی سیکٹر کی شرائط پر عمل درآمد کیا اور گردشی قرض کو روکنے کے لیے اقدامات کیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.