سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے علاقے دیوبھومی دوارکا سے 290 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے علاقے دیوبھومی دوارکا سے 290 کلو میٹر اور جاکھواپورٹ کے مغرب، جنوب مغرب میں 280 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں جبکہ طوفان ٹکرانے کے وقت 125 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیر اثر کچھ، دوارکا، پوربندر، جام نگر، راجکوٹ، جوناگڑھ، گرسومناتھ میں آج 65 سے 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیوبھومی، دوارکا میں انتہائی شدید بارش جبکہ کچھ، پوربندر، راجکوٹ، موربی، جوناگڑھ اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے اب تک 45 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.