بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طور خم بارڈر پر آج سے امیگریشن اور آمد و رفت بند

پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد طور خم کو آج سے امیگریشن اور آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج سے طور خم بارڈر پر ہر قسم کی امیگریشن اور آمد ورفت بند رہے گی۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ افغانستان سے داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کے لئے آئیسولیٹ کیا جائے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی ہے۔

وزیر ِداخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے اجراء تک پاک افغان طور خم بارڈر پر آمد و رفت بند رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.