بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی این جی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے: اویس قادر شاہ

سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔

اویس قادر شاہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گیس کی بندش کا ڈرامہ اس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا، دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پہلے گیس کی فراہمی معطل کی گئی پھر صوبہ سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کر دی گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کاکہنا ہے کہ کراچی میں 250 بسیں لا رہے ہیں،اس سال کےآخر تک 250 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔

اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کیئے گئے اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو گا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.