پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد طور خم کو آج سے امیگریشن اور آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج سے طور خم بارڈر پر ہر قسم کی امیگریشن اور آمد ورفت بند رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی ہے۔
وزیر ِداخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے اجراء تک پاک افغان طور خم بارڈر پر آمد و رفت بند رہے گی۔
Comments are closed.