مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے فواد چوہدری کے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحب! آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا، آپ کی آج کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن تو بہت ہمت والے ہوتے ہیں، میں نواز شریف کا چھوٹا سا سیاسی کارکن ہوں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیکڑوں مقدمے، لاتعداد انکوائریاں اور 5 سال کی نااہلی ہوئی، جس پارٹی کےلیے سب کچھ کیا، اس نے بھی کئی دفعہ اچھا سلوک نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہوں، بات نیت کی ہوتی ہے اور ہمت و حوصلہ اللّہ دیتا ہے۔
Comments are closed.