بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کی کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ترک امریکا معاہدے کی مخالفت

افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدے کی مخالفت کردی۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کا تازہ ترین علامتی اقدام، افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنی کمان سے دستبردار ہو گئے۔ اُنہوں نے نے سرکاری تقریب میں اپنی کمان جنرل کینتھ میکنزی کے سپرد کردی۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر قندھار پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے، جہاں اب قندھار پر قبضے کے لیے جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں۔

صوبے غور کے دو اضلاع تائیوارا اور پسابند طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.