افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان کے قندھار کے اسٹریٹیجک ضلع ارغنداب پر بھی قبضےکی اطلاعات ہیں،اسپن بولدک سے طالبان کا قبضہ چھڑانےکیلئے افغان فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
قندھارپولیس کا کہناہے طالبان نے شہریوں کےگھروں میں پناہ لےرکھی ہے،قندھار سینٹرل جیل پر طالبان کےمسلسل حملوں کےبعد افغان حکام نے240قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کر دیا ہے، طالبان اب تک قندھار کے 12اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔
افغان پولیس کےمطابق طالبان گزشتہ کئی راتوں سے قندھارسینٹرل جیل پر حملے کر رہے ہیںجس کےبعد افغان حکام نےجیل سےقیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق بعض قیدیوں نےدوسری جگہ منتقلی پر مزاحمت بھی کی۔
دوسری جانب افغان وزارت دفاع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے صوبے نمروز کے ضلع چخانسورکا قبضہ طالبان سےواپس لے لیا ہے،گورنربادغیس نےبھی گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت قلعہ نومیں قبائلی عمائدین کی ثالثی میں سیزفائر کااعلان کیاتھا۔
Comments are closed.