افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کا کہنا ہے طالبان طاقت کے زور پر جنگ نہیں جیت سکتے، انہیں تشدد کا راستہ چھوڑ دینا چاہیے، ضرورت پڑنے پر اتحادی امریکی افواج، افغان افواج کا دفاع کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیوں سے امن کا حصول مشکل ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ طالبان طاقت سے جنگ جیتنے کے قابل نہیں ہیں، انہیں تشدد کا راستہ ترک کردینا چاہیے۔ اتحادی اور امریکی فضائیہ مدد کے لیے موجود ہیں۔
امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر افغان سیکیورٹی فورسز کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مالی تعاون اور بحالی کے عمل میں مدد امریکی افواج کےانخلا کےبعد بھی جاری رہےگی۔
Comments are closed.