اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

ضلع ٹانک میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولس نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

فائرنگ 10، 12 منٹ تک جاری رہی، علاقے کے لوگ پولیس کی مدد کو پہنچ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

معظم جاہ انصاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مستعد اور بیدار ہے، صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔

 آئی جی خیبر پختونخوا نے فون پر جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.