اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

سکھر: شالیمار پھاٹک پر سب انسپکٹر کا گداگر خاتون پر تشدد

سکھر میں شالیمار پھاٹک پر سب انسپکٹر نے گداگر خاتون پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گداگر خواتین کا خیرات لینے پر آپس میں جھگڑا ہوا تھا، 15 انچارج نے گداگر خاتون کو سرعام تشدد کیا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین گداگروں میں ایک ہی علاقے میں بھیک مانگنے پر تنازع ہوا تھا، گداگر خاتون نے اینٹیں مار کر دوسری گداگر خاتون کو زخمی کیا۔

سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے خاتون پر تشدد نہیں کیا، بلکہ بیچ بچاؤ کروانے پر خاتون کی جانب سے ہم پر بھی تشدد کیا گیا۔

 سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ وومن سینٹر لے جانے کی کوشش میں دھکم پیل ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.