اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

کراچی: دہشت گردی، ڈکیتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار

کراچی میں 2 روز قبل گرفتار کیا گیا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عزیز بھٹی تھانے کے سامنے سے فرار ہوا، جمعے کو مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے ملیر کینٹ انویسٹی گیشن کے حوالے کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر کینٹ انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو عزیز بھٹی تھانے لائی تھی، غفلت برتنے پر ملیر انویسٹی گیشن کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.