اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

مشرف واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقتاً مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔

 محبوبہ مفتی نے  کہا کہ پرویز مشرف کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پاکستان اور بھارت کےلیے قابل قبول حل چاہتے تھے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی کے شروع کیے گئے تمام اقدامات کو تبدیل کردیا، بس جنگ بندی رہ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.