اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

ڈی ایس پی نسیم شاہ نے بندوں کو ٹارگیٹ کر لیا؟ ویڈیو وائرل

بلوچستان پولیس کے سفیر برائے خیر سگالی و اعزازی ڈی ایس پی پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ نے مذاقاً کہا کہ انہوں نے دو چار بندوں کو ٹارگیٹ کرلیا ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نسیم شاہ اپنے اعزازی عہدے کو لے کر صحافی کے سوال کے جواب پر دلچسپ چٹکلہ چھوڑتے نظر آئے۔

نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بھی بنایا گیا۔

صحافی نے نسیم شاہ سے سوال کیا کہ آپ کا کیا ٹارگیٹ ہے کسے اٹھانا ہے؟ جس کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ ابھی تو کسی کو نہیں اٹھانا لیکن  دو چار بندے ٹارگیٹ کیے ہوئے ہیں۔

یہ کہتے ہوئے فاسٹ بولر قہقہہ لگادیتے ہیں جبکہ ان کے اس مذاق پر وہاں موجود لوگ بھی ہنستے نظر آتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) مقرر کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بلوچستان پولیس کے آفس میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.