وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11341 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں مزید 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ان نئے کورونا کیسز میں سے 403 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 4559 ہوچکی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 373 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 261052 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 3498957 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 274195 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 8584 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 8159 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 416 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے 382 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 243، ضلع جنوبی میں 84، ضلع وسطی میں 46، ضلع غربی میں 18،ملیر میں8، اور کورنگی میں 4 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دیگر اضلاع کے حوالے سے بتایا کہ حیدرآباد 96،سانگھڑ 31،سکھر 22، جامشورو 18،ٹھٹھہ اور عمرکوٹ 15۔15، نوشہروفیروز 13،شکارپور اور سجاول 11۔11، گھوٹکی اور مٹیاری 10۔10،لاڑکانہ اور ٹنڈو الہیار8۔8، کشمور،شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص 7۔7، دادو اور ٹنڈو محمد خان 6۔6، بدین 4، جیکب آباد 3،خیرپور 2، قمبر میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے۔
Comments are closed.