صدر مملکت عارف علوی پاک فوج کے شہداء کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولز کی جانب سے کیے گئے منفی پروپیگنڈا کے بعد صدر مملکت کو جو فیڈ بیک دیا گیا اس کے باعث انہوں نے شہداء کے جنازوں میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ بطور سپریم کمانڈر اور سربراہ مملکت وہ شہید فوجی جوانوں کے جنازوں میں شرکت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اداروں کی جانب سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ٹرولز کی جانب سے شہداء سے متعلق کیے گئے زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈا کے باعث شدید غم اور غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔
صدر مملکت کو فیڈ بیک دیا گیا کہ بہتر ہو گا وہ شہداء کے جنازوں میں شرکت نہیں کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔
صدر مملکت عارف علوی نے اس فیڈ بیک کے بعد شہداء کے جنازوں میں شرکت نہیں کی۔
Comments are closed.