بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر عارف علوی شہباز شریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے

صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے۔ انہوں نے شہباز شریف سے وزیر اعظم کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں صدر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے۔

 ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی شہباز شریف سے وزیر اعظم کا حلف نہیں لیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی علیل ہوگئے، ڈاکٹر نےصدر مملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 174 ووٹ لے کر ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.