سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدرِ مملکت کو برطرف کرنے کی یہ درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے، سپریم کورٹ صدرِ مملکت کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، انہوں نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا۔
درخواست گزار کی جانب سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.