منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

کراچی میں شام سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں شام سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 اور کچھ علاقوں میں جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تیز سمندری ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہو جائے گا، عید کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے ایشیا کے درجن بھر ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت کی شدت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.