بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صاف پانی کمپنی کی پونے 3 کروڑ کی عدم ادائیگی عدالت میں چیلنج

صاف پانی کمپنی کی جانب سے پونے 3 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کے سی ای او سردار اندر جیت سنگھ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر صاف پانی کمپنی انتظامیہ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ درخواست گزار نے 2015 اور 2016 میں صاف پانی کمپنی کے 2 پراجیکٹس پر کام کیا۔

درخواست گزار کی طرف سے عدالت بتایا گیا کہ 2 پیکیجز میں گجرات، نارووال، سیالکوٹ، ڈی جی خان مظفر گڑھ میں ٹھیکے حاصل کئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں پیکیجز پر تمام کام مکمل کیا جاچکا لیکن ادائیگی نہیں کی گئی، حکومت پنجاب اور صاف پانی کمپنی کا ادائیگی نہ کرنا قانون کیخلاف ہے۔

درخواست نے استدعا نے کہاکہ عدالت حکومت پنجاب اور صاف پانی کمپنی کو معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.