بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیریں مزاری نے ارکان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی تردید کردی

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ارکان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکیشن ٹریس کرنے کی غلط رپورٹنگ ہوئی، میں نے سمز کے غلط استعمال کی بات کی تھی۔

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں حکومتی ارکان کی لوکیشن ٹریس کیے جانےکا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے لوکیشن ٹریسنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے دوران سمز کے غلط استعمال کی بات کی تھی، جسے غلط رپورٹ کیا گیا۔

‏وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور اِن کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کے دوران میری سم ٹھٹھہ میں استعمال ہو رہی تھی، میں نے کہا تھا میں یہاں ہوں سم ٹھٹھہ میں کون استعمال کر رہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے اپنی سم لوکیشن سے متعلق بات کی تھی، وہ میرا کیس تھا اسی لیے میں نے کہا تھا چیک کریں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل پرغور بھی کیا گیا، جبکہ چیئرمین کمیٹی اور اپوزیشن اراکان نے بل کو فوری پاس کرنے کی مخالفت کردی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شیریں مزاری اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن ارکان انسانی حقوق بل کو جان بوجھ کر التوا میں ڈال رہے ہیں۔

کمیٹی ارکان نے موقف دیا کہ بل سے متعلق تمام شراکت داروں کا موقف سنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.