بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی

عالمی قیمت اور ڈالر کے بھاؤ کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کے دام ایک لاکھ 25 ہزار دو سو روپے ہیں۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ رقم کررہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بلند ترین بھاؤ 176 روپے 62 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 29 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 813 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.