ملکہ الزبتھ دوم متوقع طور پر برطانیہ کا تخت اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو دینے کے بجائے براہ راست شہزادہ ولیم کے حوالے کردیں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہر نفسیات روکسین فورنول نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وبا کے آنے کی وجہ سے اگلے چند سالوں میں شاہی خاندان میں کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
انہوں نے خاص طور پر برطانوی شاہی تخت کے حوالے سے پیش گوئی کی کہ متوقع طور پر ملکہ برطانیہ شاہی تخت اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو دیں گی جبکہ ملکہ کے بعد برطانوی تخت کے اصل حقدار شہزادہ چارلس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ شہزادہ چارلس کو بادشاہ بنتے نہیں دیکھ رہیں، انہیں لگتا ہے کہ شاہی تخت اب شہزادہ ولیم کو ملے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں نہیں پتا کہ یہ کیسے ممکن ہوگالیکن انہوں نے شہزادہ ولیم کو قیادت کرنے کے لیے آگے بڑھتے دیکھا ہے۔‘
روکسین فورنول نے ولیم کے بارے میں کہا کہ ’انہیں یہ نہیں پتہ کہ یہ ولیم کا اپنا انتخاب ہے یا کسی اور کا ہے لیکن وہ انہیں تخت سنبھالتے دیکھ رہی ہیں۔‘
Comments are closed.