جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہرام ترکئی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور

پشاور میں الیکشن اپلیٹ ٹرییونل نےتحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے اپیل منظور کرلی۔

پشاور میں الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی کاعذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل جاری کی ہے۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے اپیل کی سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے مفرور ہونے کی بناء پر شہرام ترکئی کے کاغذات مسترد کئے۔

جس پر جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کو عدالت نے مفرور قراردیا ہے؟

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اگر عدالت نے مفرور قرار دیا تب بھی کاغذات مسترد نہیں ہوسکتے، اسحاق ڈار کو عدالت نے مفرور قرار دیا تھا اس کے باوجود بھی وہ سینیٹ کا الیکشن لڑے۔

جسٹس وقار احمد نے پوچھا کہ درخواست گزار عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوا؟

جس پر وکیل درخواست نے موقف اختیار کہ آج کل جو حالات ہیں، اس وجہ سے درخواست گزار عدالت نہیں آسکے۔

اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون میں اشتہاری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی اپیل منظور کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.