جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان گرینڈ الائنس کے امیدواروں کا جلد اعلان کیا جائے گا، لشکری رئیسانی

بلوچستان کے سینئر سیاستدان لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس (بی جی اے) کے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں لشکری رئیسانی نے کہا کہ مختلف جماعتوں سے بھی الائنس کےلیے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے این اے 263 سے میں خود امیدوار ہوں گا جبکہ این اے 264ء سے ہمایوں عزیز کرد اور این اے 261 سے انور شاہوانی امیدوار ہوں گے۔

لشکری رئیسانی نے یہ بھی کہا کہ پی بی 36 سے منیر شاہوانی، پی بی 32 سے عزیز احمد اور پی بی 42 سے رضا الرحمان امیدوار ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن عمل آگے بڑھنے کے بعد مختلف جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.