لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، رمضان شوگر مل اور آشیانہ ریفرنسز پر کارروائی 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے ریفرنسز کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، بجلی کے منصوبے میرے بھائی نواز شریف کی نگرانی میں لگائے گئے۔
شہباز شریف نے اپنی کارگردگی سے متعلق کتابچہ جج کو دیا اور کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں بجلی کافی تھی اور سستی ترین تھی، یہ حقیر خدمت ہے اور ہم نے قوم کی خدمت کی ہے۔
جج شیخ سجاد نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اپنی کارگردگی سے متعلق رپورٹ نیب کے تفتیشی افسر کو دی تھی؟
شہباز شریف نے جوبا دیا کہ بالکل، سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا، میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔
شہباز شریف جج کا شکریہ ادا کر کے احتساب عدالت لاہور سے روانہ ہو گئے۔
Comments are closed.