پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اکثریتی جماعت کے متفقہ اپوزیشن لیڈر ہیں، شہبازشریف حکومتی جماعت سے حمایت حاصل کرکے اپوزیشن لیڈر نہیں بنے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ چودھری منظور پہلے معلوم کرلیں ان کی پارٹی کیا کررہی ہے، پی ڈی ایم میں جو معاملات طے ہوئے تمام جماعتوں کو ان کا احترام کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی نفی کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی سے حمایت لی، شہباز شریف کسی کی خواہش پر اپوزیشن لیڈر نہیں بنے اور نا کسی کی خواہش پر ہٹائے جاسکتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔
Comments are closed.