بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز حکومت انتقامی کارروائی کرے گی، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نیب اور ایف آئی اے میں ہمارے خلاف کیسز بنائیں گے، مجھ پر ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس ڈالا ہے تاکہ مجھے کھیل سے باہر کردیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے فوری الیکشن اور مراسلے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میںہنگامہ آرائی سمیت دیگر تمام اقدامات کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

قبل ازیں کراچی میں جلسے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے شہریوں کے نام ایک پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کی نہایت پُرجوش اور یادگار حمایت پر وہ اہلِ کراچی کے مشکور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.