بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی میں مار پیٹ، وڈیوز سے چہروں کی شناخت

پنجاب اسمبلی میں مار پیٹ میں پیش پیش چہروں کی شناخت ہونے لگی ہے، مختلف وڈیوز سامنے آنے لگیں۔

وڈیوز کے مطابق ارکان نے پولیس اہلکار کے ساتھ کھینچاتانی کی، دھکے دیے اور انہیں گھیر کر مار پیٹ کی۔

تحریک انصاف کی جھنڈا بردار خاتون ایم پی اے پولیس اہلکار کو کالر سے پکڑکر کھینچتی رہیں، پھر ساتھی خواتین کے ساتھ مل کر پولیس اہلکار کو کھینچ کر لے گئیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی قائم کردہ 9 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ایک اور خاتون ایم پی اے ہجوم کے ساتھ مل کر مار کٹائی میں مصروف رہیں، تحریک انصاف کے ایم پی اے فیاض الحسن چوہان بھی پولیس اہلکار پر تشدد کرنے میں شامل ہیں۔

اسمبلی میں لاتوں، گھونسوں اور مُکّوں کا آزادانہ استعمال کیا گیاتھا، سفید لباس میں ملبوس چشمہ لگائے ایم پی اے بھی مار کٹائی میں مگن نظر آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.